11 فروری، 2026، 6:58 PM

یورپ پر امریکی حملے کا خطرہ، مکرون کا بڑا انتباہ

یورپ پر امریکی حملے کا خطرہ، مکرون کا بڑا انتباہ

فرانس کے صدر ایمانویل مکرون نے یورپی رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی دھمکیاں ختم نہیں ہوئیں اور آئندہ مہینوں میں یورپ کو براہ راست امریکی دباؤ اور حملوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے صدر ایمانویل مکرون نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دھمکیوں اور دباؤ کا سلسلہ ختم نہیں ہوا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت یورپ کے خلاف کھلی دشمنانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کا مقصد یورپی یونین کو کمزور کرنا اور بالآخر اسے توڑنا ہے۔

مکرون نے فنانشل ٹائمز اور لوموند سمیت متعدد یورپی میڈیا اداروں کو انٹرویو دیتے ہوئے یورپی یونین کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ واشنگٹن اور بیجنگ کے مقابلے میں اپنی معاشی مضبوطی اور مزاحمتی صلاحیت بڑھانے کے لیے بنیادی اصلاحات کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یورپی اتحادیوں کے خلاف دھمکیوں میں وقتی وقفہ کسی مستقل تبدیلی کا ثبوت نہیں۔ ان کے بقول، ٹرمپ حکومت یورپ کے خلاف واضح طور پر جارحانہ رویہ رکھتی ہے اور یورپی یونین کو تحلیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

فرانسیسی صدر نے خبردار کیا کہ یورپ کو اس غلط فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے کہ گرین لینڈ، ٹیکنالوجی اور تجارت پر امریکہ کے ساتھ کشیدگی ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر ادویات سازی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کے خلاف نئی دھمکیاں سامنے آ رہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے مکرون نے کہا کہ جب کھلا جارحانہ رویہ سامنے ہو تو سر تسلیم خم کرنا یا محض سمجھوتے کی کوشش کرنا مؤثر حکمت عملی نہیں۔ ان کے مطابق یہ طریقہ کئی مہینوں سے آزمایا جا چکا ہے اور ناکام ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یورپی یونین ڈیجیٹل سروسز قانون کے تحت امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرتی ہے تو آئندہ مہینوں میں امریکہ کی جانب سے یورپ پر تجارتی اور سیاسی حملے متوقع ہیں۔ مکرون کے مطابق فرانس اور اسپین بھی بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندیوں کی تجاویز کے باعث امریکی دباؤ کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

News ID 1938003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha